10 Billion Tree Tsunami and its Reality: Unravelling the complexity of Mega Projects

10 Billion Tree Tsunami ki Haqeeqat kya hai?
خدارا خوشنما نعروں کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کریں_
10بلین درختوں کو لگانے اور ان کو پال پوس کے بڑا کرنے کی complexity اور اس پراجیکٹ کے زمینی حقائق پر ایک critical analysis جس کو سمجھنے کیلئے صرف آٹھویں کلاس کی میتھس چاہیے- کاش کہ تمام پڑھے لکھے عقلمند آٹھویں جماعت کی میتھس استعمال کرنا شروع کر سکیں:

10 Billion Trees Tsunami


1- سب سے پہلے آپ ملین vs بلین کا فرق سمجھئے:
حضور 1 ملین سیکنڈ 11.74 دن ہوتے ہیں، اور 1بلین سیکنڈ 31 سال ہوتے ہیں- کیا آپ ملین اور بلین کا فرق سمجھے؟


2- اب سوچئے کہ 10 بلین درخت لگانے کیلئے کتنا رقبہ چاہیے؟ اگر ایک درخت کو کم از کم 4m x 4m جگہ چاہیے تو 10 بلین درختوں کو 160بلینSqm جگہ چاہئے جو 1لاکھ 60 ہزار sqkm بنتے ہیں- فرض کریں کہ تمام KPK  کے چپے چپے کے ہر ایک انچ انچ پر درخت کاشت کئے جائیں تو KPK کا کل رقبہ صرف 1لاکھ1 سو sqkm ہے-
ظاہر ہے اس کے رقبہ میں بہت ساری زمین نئے درختوں کیلئے قابل کاشت نہیں وہاں گھر، کھیت کھلیان، شہر، دریا، پتھریلے پہاڑ، برفانی چوٹیاں، ندی، نالے، سڑکیں، کاروبار، بازار، موجودہ جنگل اور درخت وغیرہ ہیں، چنانچہ پاکستان بھر میں 160,000 sqkm کی زمین مختص کرنا اور اس کو olive کے لئے مناسب ہونا بزات خود ایک بہت بڑا ملک گیر پراجیکٹ ہے، مگر اس قسم کے کسی ہمہ گیر پراجیکٹ کی کوئی خبر، allocation, ٹینڈر، وغیرہ نہیں-
چلئے فرض کریں کہ یہ بھی ہو گیا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ:


3- دس ارب زیتون کے درخت کیسے لگائے جائیں گے؟ اس مسئلہ کی complexity اور اسکیل سمجھنے کیلئے ایک سادہ سی مثال سے سمجھئے: اگر آپ کو 10بلین درخت صرف گننے ہیں تو کتنے ریسورسز چاہیے ہیں: اگر 1 درخت کو آپ 1 سیکنڈ میں گنتے ہیں  تو 1 بلین درخت آپ 1 بلین سیکنڈ میں گنیں گے جو تقریباً 31 سال بنتے ہیں- 10 بلین درختوں کو گننے میں آپ کو 310 سال لگیں گے اگر آپ صبح، شام، رات بغیر کھائے پئے، بغیر فارغ ہوئے سوائے گننے کے اور کچھ نہ کریں- ظاہر ہے یہ ایک آدمی کیلئے ناممکن ہے-
4- صرف گننے کیلئے کتنے فرد گھنٹے چاہئے man-hours؟
دن میں ایک 8 گھنٹے ڈیوٹی میں ایک شخص صرف 6 گنٹے کام کرتا ہے چنانچہ یہ man years 310 اب
310 X 24/6 = 1240 man years.
ایک شخص تقریباً 200 دن ایک سال میں کام کرتا ہے چھٹیاں، بیماری، آزاری ملا کر
1240 x 365/200 = 2263 man years
 5- گننے کے علاوہ پودوں کو نرسری میں پنیری لگانا، نرسری سے موقع پر لانا، کھڈا کھودنا، پودا لگانا، پانی دینا، خیال دیکھ بھال کرنا من جملہ اور بہت سے کام ہیں-
فرض کریں اس کے لئے آپ کو فی پودا صرف ایک گھنٹا لگتا ہے تین سال میں تو یہ وقت بن گیا، شروع میں ہم نے ایک سیکنڈ فی پودا لیا تھا، جو اب 60×60 =3600 سیکنڈ بن گئے
2263 x 60x 60 = 8,146, 800 man years.
6- اب 81 لاکھ man-years کے کام کو کس ادارے، کس طرح کی organization, بجٹ،ٹینڈرز،جابز کے زریعے مکمل کریں گے؟ 
 یہ کہانی بھی 1 کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھر، 200 ارب ڈالرز کی دو دن میں واپسی اور 90 دن میں کرپشن کے خاتمہ جیسے دعووں سے مختلف نہیں لگتی- اور پڑھے لکھے عقلمند چلے تھے باہر ملکوں میں سڑکوں پر پڑے 200 بلین ڈالر واپس لانے- اگر سڑک پر پڑا 1 ڈالر 1 سیکنڈ میں اٹھاتے تو بھی  200x31yr لگتے ????
#10BillionTree #Tsunami #Imrankhan #Haqeeqat #DrIrfanHyder

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *